QR codeQR code

دہشت گرد عناصر پاکستان، ایران اور افغٖانستان تینوں ملکوں کے دشمن ہیں،

5 Oct 2017 گھنٹہ 20:40

کسی بھی دہشت گرد تنظیم کا منظم نظام پاکستان میں موجود نہیں۔ جنرل آصف غفور


پاکستان : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کا منظم نظام پاکستان میں موجود نہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں جغرافیائی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے اور پچھلی 4 دہائیوں سے افغانستان میں جنگ جاری ہے، پاکستان نے مجاہدین اور امریکا کے ساتھ ملکر سویت یونین کے خلاف جنگ لڑی اور جس طرح نائن الیون کے بعد یہ جنگ ملک میں داخل کی گئی اس کا سب کو علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 50 فیصد سے زائد کا علاقہ ان کی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے اور اس کا اثر پاکستان پر بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر خطرات موجود ہیں، پاکستان اور خطے کے اقتصادی مفادات پاکستان سے ہو کر گزرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان، ایران اور افغٖانستان تینوں ملکوں کے دشمن ہیں، ہمیں ایران اور افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں لیکن سرحد پر موجود غیر ریاستی عناصر سے خطرات موجود ہیں، ہم اپنی افواج کو ابھی بھی مغربی سرحد پر رکھنے پر مجبور ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم ایک پرامن قوم ہے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ اپنی بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مغربی سرحد ایران کے ساتھ بھی ہے جبکہ مغربی سرحدوں پر فوج افغانستان اور ایران کے خلاف لرنے کے لیے موجود نہیں تاہم طالبان اور داعش کےخطرات کے باعث مغربی سرحد پر خطرات ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل خطرات درپیش ہیں، بھارت نے شرانگیزی کی قیمت بھی چکائی ہے، اگر بھارت باز نہ آیا تو مزید قیمت چکائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے نامناسب رویےکی وجہ سے مشرقی سرحد غیر محفوظ اور خطرے سے بھرپور ہے، وہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے کارروائیاں کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک پرامن قوم ہے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، راجگال میں جاری خیبر فور کامیابی سے جاری ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر, میجر جنرل آصف غفور , آئی ایس پی آر, راولپنڈی, پریس کانفرنس, پاکستان, بھارت, آپریشن ردالفساد, میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہماری سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں، ہمیں ایران اور افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں لیکن سرحد پر موجود غیر ریاستی عناصر سے خطرات موجود ہیں اور ہمارے تمام آپریشن کسی بھی ملک کی حکومت یا فوج کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہے جو تینوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب آرمی چیف ایران کا دورہ کرکے سیکیورٹی کا ایشو اٹھائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کا رویہ درست نہیں، بھارت نے شرانگیزی کی قیمت بھی چکائی ہے اور اگر وہ باز نہ آیا تو اسے مزید قیمت چکانی پڑے گی جب کہ ہم پر امن ہیں اور کسی قسم کی جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب کا حق رکھتے ہیں اور ضرورت پڑی تو جواب بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحدوں پر کارروائیاں کررہا ہے لیکن ہم بھارتی شلینگ سے معصوم شہریوں کوہرحال میں بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر آرمی چیف کا بیان بھی سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھ کر ملک کو توڑنے کی بات کرنیوالوں کی پکڑ ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس آئی ہے اور اس سے متعلق جلد خبر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی میں جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا کردار آئینی تھا، جے آئی ٹی کے بعد ایک معاملہ چل رہا ہے جو ہمیں پتا ہے، فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کام کرے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات موجود تھے لیکن سکیورٹی فورسزکی بھرپورکوششوں سے محرم امن وامان سے گزرا اور کراچی میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا جب کہ کراچی میں بوہرا کمیونٹی کے 21 ہزارغیرملکوں کو مکمل سیکورٹی دی گئی اور میران شاہ کی تاریخ میں پہلی بارپرامن میچ کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو افواج اورسیکیورٹی فورسز پرفخر ہوناچاہئے جب کہ یہ کہناغلط ہے کہ پاک فوج کسی کے کنٹرول میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کراچی میں دو خودکش جیکٹ پہنچادی گئی ہیں، ہمارے سیکیورٹی اداروں نےدو دہشتگردوں کو گرفتار کیا اور خودکش جیکٹ برآمدکیں۔انہوں نے بتایا کہ بوہرہ کمیونٹی کےاجتماع میں 21ہزارسےزائدغیرملکی کراچی آئے، ان کے اجتماع کی سیکیورٹی کے لیے بھی اداروں نے بہترین کام کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میرانشاہ میں کرکٹ میچ میں 25لاکھ کےقریب قبائلی بھائیوں نے میچ دیکھا، اس طرح کا ایک میچ کراچی میں بھی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 287086

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/287086/دہشت-گرد-عناصر-پاکستان-ایران-اور-افغ-انستان-تینوں-ملکوں-کے-دشمن-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com