QR codeQR code

بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے

11 Oct 2017 گھنٹہ 15:21

حجت الاسلام اختری نے کہا کہ یہ یونین بحرین، یمن، میانمار سمیت دیگر ممالک ک مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی گفتگو اور فیصلہ کرے گی


عالمی اہلبیت اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد حسن اختری نے بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد یہ تھا کہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے تحت نظر تقریبی آرگنائزیشنز، گروہوں اور اداروں کو مختلف ممالک میں اور اسی طرح مختلف معتدل اور تقریبی شخصیات کو ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اس نشست میں اس موضوع پر بات کی جائئے گی کہ کس طرح مختلف یونیز اور گروہوں کو کہ جو مختلف ممالک میں سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں رکن بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نشست میں اس بات بھی جائزہ یا جائے گا کہ ان اداروں کے درمیان کس طرح تعلقات کو فروغ دیا جائے تاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس ہم آہنگی کی سطح اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں موجود دیگر اداروں تک بھی پھیل سکے۔

حجت الاسلام اختری نے کہا کہ یہ یونین بحرین، یمن، میانمار سمیت دیگر ممالک ک مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی گفتگو اور فیصلہ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 288160

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/288160/بین-الاقوامی-وحدت-ڈپلومیسی-کانفرنس-کا-مقصد-مختلف-اداروں-کے-درمیان-ہم-آہنگی-پیدا-کرنا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com