QR codeQR code

خدا کا دین ایک عالمی دین ہے: شیخ شعبان

مذہبی معارف کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ہونا چاہئے

11 Oct 2017 گھنٹہ 14:17

اسلام دین وھدت ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ فرقہ واریت سے پرہیز کریں۔ شیخ شعبان


تہران میں بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس سے لبنان کی التوحید موومنٹ کے سربراہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر علمائے کرام عام افراد سے اپنے تعلقات مضبوط کریں تو وہ معاشرے میں اپنا بہتر اثرو رسوخ قائم کر سکتے ہیں۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخ بلال سعید شعبان نے بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی معارف کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ہونا چاہئے اور علماٗے کرام کو چاہئے کہ وہ صرف مسجدوں پر اکتفا نہ کریں کیونکہ اگر وہ عوامی حلقوں میں اپنا اثرو رسوخ بڑھائیں گے تو وہ مزید بہتر انداز میں کام کرسکیں گے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم جدید اسلامی ثقافت کا احیا کریں تاکہ ہم اپنے مطلوبہ اہداف تک پہنچ سکیں۔

شیخ شعبان نے مزید کہا کہ خدا کا دین ایک عالمی دین ہے جو تمام اقوام عالم، تما رنگ و نسل ست تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کے لئے ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہہوئے کہا کہ اسلام دین وھدت ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ فرقہ واریت سے پرہیز کریں۔


خبر کا کوڈ: 288143

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/288143/خدا-کا-دین-ایک-عالمی-ہے-شیخ-شعبان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com