QR codeQR code

ٹی وی چینلز بند کرنے کی دھمکی: امریکی صدر

نشریاتی ادارے غلط اور توڑ موڑ کر خبریں پھیلا جارہی ہیں

12 Oct 2017 گھنٹہ 19:51

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے پر ملک میں چلنے والے ٹی وی چینلز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔


 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے پر ملک میں چلنے والے ٹی وی چینلز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے بیانات کی وجہ سے آئے دن تنقید کا سامنا رہتا ہے، نہ صرف عالمی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کی زد میں رہتے ہیں بلکہ امریکی میڈیا بھی انہیں تنقید کا نشانا بناتا رہتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ پر امریکی چینل کی جانب سے تنقید کا نشانا بنانے پر چینل کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نشریاتی اداروں سے غلط اور توڑ موڑ کر خبریں پھیلائی جارہی ہیں لہذا ان چینلز کے لائسنس کو ضرور چیلنج کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ عوام کے ساتھ بددیانتی کررہے ہیں ۔

امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے چلائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک اجلاس کے دوران امریکی صدر کو 1960 سے لیکر اب تک ایٹمی اثاثوں میں ہونے والی مسلسل کمی کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی اثاثوں میں 10 گنا اضافہ کا عندیہ دیا تھا تاہم امریکی صدر نے چینل کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 288315

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/288315/ٹی-وی-چینلز-بند-کرنے-کی-دھمکی-امریکی-صدر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com