QR codeQR code

اوباما کا ریاست شکاگو میں الوداعی خطاب

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب

11 Jan 2017 گھنٹہ 17:32

امریکہ میں مسلمانوں پر ہونے والا سلوک افسوس ناک ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما


امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست شکاگو میں اپنا الوداعی خطاب کیا جس میں انھوں نے امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کر مسترد کیا اور کہا کہ امریکہ میں مسلمانوں پر ہونے والا سلوک افسوس ناک ہے۔

صدر اوباما کے الوداعی خطاب کے موقع پر ان کے ساتھ تقریب میں امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما، نائب صدر جو بائڈن اور ان کی اہلیہ جل بائڈن بھی موجود تھے، اوباما نے اپنے آخری خطاب میں اپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تمام امریکیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ امریکہ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انھوں نے تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے امریکیوں سے کہا کہ ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ ہمیں اوروں کو توجہ دینی اور سننا ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں اپنے دور حکومت میں کیئے جانے والے فیصلوں کا بھی بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ ہمیں امریکہ کو اور آگے لے جانا ہوگا۔

صدر باراک اوباما نے امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف پائے جانے والے تعصب کو مسترد کیا اور کہا کہ امریکہ میں مذہب کے نام پر کسی کے خلاف کام نہیں کرنے دیا اور نہ ہی اجازت دی جائے گی، نسل پرستی نے ملک کو ماضی مٰں بھی تباہ کیا اور آج بھی یہی مسئلہ درپیش ہے، سرحدوں کی حفاظت صرف فوج کی نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے امریکہ میں انتخابی نظام پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں امریکہ کے انتخابی نظام کو مزید آسان بنانا ہوگا جبکہ انتخابی عمل میں دولت و ثروت سے نکل کر سوچنا ہوگا، صدر اوباما اپنے آخری خطاب میں جذباتی بھی ہوئے اور آبدیدہ نظر آئے۔


خبر کا کوڈ: 256718

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/256718/اوباما-کا-ریاست-شکاگو-میں-الوداعی-خطاب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com