QR codeQR code

شہید محسن حججی کی شہادت پر تبریک اور تسلیت

خدا کے مخلص بندے شہادت کی آرزو کرتے ہیں:آیت اللہ اراکی

12 Aug 2017 گھنٹہ 23:38

شہید محسن حججی نے حج میں شہادت پاکر شہدا ء کربلا کی راہ اختیار کی ہے


آیت اللہ محسن اراکی  نے اپنے ایک پیام میں شہید محسن حججی  کی شہادت پر تبریک اور تسلیت پیش کی۔ تقریب، خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، تقریب کے تعلقات عامہ کے شعبے  نے آیت اراکی کی جانب سے اس موقع کی مناسبت سے ایک بیانیہ جاری کیا گیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے۔

بسمہ تعلیٰ 
من المومنین رجال صدقوا ماعاھدوا اللہ علیہ
شہید محسن حججی  استقامت اور فولادی عزم کے  ساتھ کاروان  سید شہدا ء علیہم السلام کی راہ کو اپنایا ،انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ  محمد و آل محمد علیہم السلام کی راہ کو کرامت  جانا اور شہید محراب سے وصل کے لئے ان کی پاس اس سے اچھی راہ نا تھی ۔


خدا کے مخلص بندے شہادت کی آرزو کرتے ہیں کیونکہ اپنے پیمان پرجو انھوں نے اپنے معشوق سے باندھا  اس سے  برتر گواہی ہو نہیں سکتی ،خوشا نصیب ان کا کہ جنھوں نے اپنے وعدے کا پاس رکھا اور استقامت کے ساتھ محراب خونی میں جان دی ،وَ الَّذي جاءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهِ أُولئِکَ هُمُ الْمُتَّقُونَ ، لَهُمْ ما يَشاؤُنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ذلِکَ جَزاءُ الْمُحْسِنينَ.( زمر 33-34). 
ہاں انھوں نے خدا کے فرمان  "کونوا مع الصادقین" کے مطابق ، عمل کیا ہے ۔


اے خدا تو ہمارے اس عزیز کی قربانی کو قبول فرما کہ جس نے انکے ماں باپ کا سر بلند کیا ہے ،اے اللہ ہماری قوم تیری عاشق ہے ، اے ہمارے اور تمام عالم کے پروردگار اپنی راہ کے اس شہید کو ہماری ملت سے کہ جو شہید پرور ہے،اپنے خاص  بندوں میں شامل کر اور ہمیں بھی اپنے شہید ساتھیوں کے ساتھ زہرا کے لال کی رکاب میں شامل فرما ۔


اے اللہ ہمارے سپاہیوں کو اس شہید  کے خون  اور تمام شہدا کے جنھوں نے آل محمد علیہم السلام کی راہ میں اپنا خون بہایا ہے انکے انتقام لینے کی توفیق عطا فرما اور یزیدیوں اور طاغوتیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینک اور ہمارے امام کے ظہور میں تعجیل عطا فرما اور ہمیں اس قابل کر دے کہ ہم ان کی خدمت کرسیکں۔


خبر کا کوڈ: 279192

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/279192/شہید-محسن-حججی-کی-شہادت-پر-تبریک-اور-تسلیت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com