تاریخ شائع کریں2018 22 January گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 307270

پاکستان جی 77 گروپ کا سربراہ اور نمائندہ ملک بن گیا

اقوامِ متحدہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظر بنایا جانے والا اتحاد اب پہلے سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے
پاکستان ایک مرتبہ پھر جی 2018 کے لیے جنیوا میں 77 گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیر ممالک کا سربراہ اور نمائندہ ملک بن گیا
پاکستان جی 77 گروپ کا سربراہ اور نمائندہ ملک بن گیا
پاکستان ایک مرتبہ پھر جی 2018 کے لیے جنیوا میں 77 گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیر ممالک کا سربراہ اور نمائندہ ملک بن گیا۔

تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سفیر جیمز ایلکس سیکیلا نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) کے سیکریٹری جنرل مخیسہ کتوئی اور دیگر حکام کی موجودگی میں جی 77 گروپ کی سربراہی پاکستانی سفیر فرخ عامل کے لیے چھوڑ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفود کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظر بنایا جانے والا اتحاد اب پہلے سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

جینوا میں یو این سی ٹی ڈی میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ عامل نے جی 77 میں نئی توانائی دینے کی ضرورت پر زور دیا ، جہاں اقوامِ متحدہ کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے ترقی پذیر ممالک پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنا لوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہیں حاصل کرنے کی کوشش کریں جس کا اقتصادی اور معاشی ترقی میں نمایا کردار ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyyaput1aur2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ