تاریخ شائع کریں2018 20 May گھنٹہ 17:29
خبر کا کوڈ : 332008

تمام عالم اسلام اسرائیلی مظالم کا شکار ھے

تحریف اسلام کو بنیاد بنا کر دہشت گرد گروہ قتل عام کر رہے ہیں۔
1948 سے پہلے اپنے سفاکانہ مظالم کا آغاز کیا اور فلسظینی عوام کو انہی کی سرزمین سے بے دخل کرکے صیہونی جابر حکومت کا قیام عمل میں آیا۔
تمام عالم اسلام اسرائیلی مظالم  کا شکار  ھے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سیکریٹری آیت اللہ محسن آراکی نے اپنے بیان میں یوم النکبة  اور امریکی سفارت خانہ کی منتقلی کی مناسبت سے کہا کہ ستر سال سے فلسطین ہی نہیں بلکہ تمام عالم اسلام اسرائیلی مظالم  کا شکار  ھے جو کہ عالم اسلام کے نقطہ ضعف سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تاریخی ھولناک مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ھے۔

1948 سے پہلے اپنے سفاکانہ مظالم کا آغاز کیا اور فلسظینی عوام کو انہی کی سرزمین سے بے دخل کرکے صیہونی جابر حکومت کا قیام عمل میں آیا۔

صہیونی فوج ایرگون و اشترن جیسے وحشی اور خونخار گروہ کی پیروی کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے اور ریاستی عہدہ داران بھی اسی روش پر ریاستی امور چلا رہے ہیں۔

اسریئلی خونریزی کے اعداد و شمار 1948 ، 1956 ، 1976 ، 1978 ، 1982 ، 1993 ، 1996 ، 2000 ، 2008 ، 2012 و 2014  سے تجاوز کرچکے ہیں اور ان جنگوں سے ھونے والی اقتصادی ،اجتماعی، اور ثقافتی ویرانی نے فلسطین، شام،اردن،لبنان، مصر اور عراق کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اور ان جنگوں کا ھدف اسلامی ممالک کو حکومتی اور اقتصادی حوالے سے کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسئلہ کو مسلم دنیا سے خارج کرنا تھا۔ 

اس میں کوئی شک نہیں کہ ان تمام کاموں میں اسرایئل کو امریکی پشت پناھی حاصل رھی۔

آج یہ امریت اور وحشت اپنے عروج پر ہے اور شکست خوردہ عرب دنیا کے چہرہ کو آشکار کردیا جو کہ صراحت سے اسرایئل کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔  

منطقہ میں پیش آنے والے واقعات اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ امریکہ کی حمایت ھمیشہ اسرائیل کے ساتھ رھی ہے۔

آج جو مقاومت اور استقامت امت مسلمہ کی عزت وکرامت کی بقاء کا باعث ہے۔

اس وقت منطقہ کے شدید ہوتے ہوئے اختلافات شاھد ہیں کہ تحریف اسلام کو بنیاد بنا کر دہشت گرد گروہ قتل عام کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfx0dmcw6dmxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ