تاریخ شائع کریں2018 24 September گھنٹہ 15:33
خبر کا کوڈ : 361710

سعودی عرب کے یمن پر مجرمانہ ہوائی حملے

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ پر شدید بمباری
یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اوریمن کے صوبہ الحدیدہ کے التریبہ علاقہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی ہے۔
سعودی عرب کے یمن پر مجرمانہ ہوائی حملے
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ پر شدید بمباری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اوریمن کے صوبہ الحدیدہ کے التریبہ علاقہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق التریبہ پر سعودی جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی ہے جبکہ یمن کے دوسرے صوبوں پر بھی سعودی عرب کے مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنمیں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے تمام تر فوجی محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی و فوجی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ سعودی اتحاد کی جارحیت کا مسلسل منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور خود جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں فوجی و صنعتی ٹھکانوں کو جوابی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی اتحاد یمن کو فوجی جارحیت کا مسلسل نشانہ بنا رہا ہے اور تین سال سے بھی زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود یہ اتحاد یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchzznxv23n-qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ