QR codeQR code

پاکستان میں کسی کی تکفیر نہیں کی جا سکتی

جو بھی کلمہ گو ہے اور خود کو کلمہ گو کہتا ہے کہ اس کو مسلمان سمجھا جائے

13 Dec 2016 گھنٹہ 14:21


اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پروفیسر نور احمد شاہتاز نے کہا ہے کہ جو بھی کلمہ گو ہے اور خود کو کلمہ گو کہتا ہے کہ اس کو مسلمان سمجھا جائے، تکفیر کرنا انتہائی درجہ کا اقدام ہے، اجتماعی طور پر کسی پر تکفیر کا فتویٰ نہیں لگایا جاسکتا، کیس ٹو کیس ممکن ہوسکتا ہے کہ کسی نے کفریہ کلمات کہے ہوں اور آپ اس کو بتا سکتے ہیں کہ یہ کفریہ کلمات ہیں لہذا ایسا نہ کہو، لیکن کسی گروہ کو، مکتب کو، کسی مذہبی گروہ کو جو کہ کلمہ گو ہے، اس پر تکفیر کا فتویٰ نہیں لگایا جا سکتا۔

پروفیسر نور احمد نے کہا کہ دہشتگردی کرنے والے ملک کے دشمن ہیں، چاہے وہ مذہبی تعلق رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہوں۔ دہشتگردی کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم یہ کہیں گے کہ دہشتگردی کرنے والے اسلام دوست ہیں نہ ہی پاکستان دوست ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 253641

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/interview/253641/پاکستان-میں-کسی-کی-تکفیر-نہیں-جا-سکتی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com