QR codeQR code

سید علی خامنہ ای اسلام و مسلمین کے دفاع کے علمبردار ہیں-حسن نصر اللہ

بیروت میں خامنہ ای کے زاویۂ نگاہ سے اجتہاد اور جدت پسندی " کے زیر عنوان سیمینار کا آغاز

11 Jun 2015 گھنٹہ 16:32

ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، عظیم ترین مرجع تقلید اور عصر حاضر میں اسلام اور مسلمانوں کے دفاع کے علمبردار ہیں-سید حسن نصراللہ


ارنا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بیروت میں " آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے زاویۂ نگاہ سے اجتہاد اور جدت پسندی " کے زیر عنوان دوسرے سیمینار کا آغاز ہوا- حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس سیمینار میں کہا کہ ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، عظیم ترین مرجع تقلید اور عصر حاضر میں اسلام اور مسلمانوں کے دفاع کے علمبردار ہیں- انھوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای عصری تقاضوں کے مطابق گفتگو فرماتے ہیں- حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مسائل و معاملات سلجھانے کی عظیم توانائی کے مالک ہیں اور جس منصب پر وہ فائز ہیں اس کے پیش نظر یہ خصوصیت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے- سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطرات کو مواقع میں تبدیل کرنے کے طریقوں سے بھی مکمل واقف ہیں- حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی وفات کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے سخت حالات میں بھی مسلمانوں اور امت اسلامیہ کی قیادت و رہنمائی کی ذمہ داری نہایت شائستہ طریقے سے انجام دی- واضح رہے کہ "آیت اللہ خامنہ ای کے زاویۂ نگاہ سے اجتہاد اور جدت پسندی " کے زیر عنوان دوسرا سیمینار بدھ کے روز بیروت میں شروع ہوا جس میں ایران، لبنان، مراکش، عراق ،اردن اور عمان جیسے ممالک نیز مصر کی الازہر یونیورسٹی کے علما اور دانشوروں نے شرکت کی-


خبر کا کوڈ: 194528

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/194528/سید-علی-خامنہ-اسلام-مسلمین-کے-دفاع-علمبردار-ہیں-حسن-نصر-اللہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com