QR codeQR code

پیغامِ محرم الحرام: ایثار اور سماجی تربیت

30 Sep 2016 گھنٹہ 12:27


اسلامی جمہوریہ ایران کے بزرگ مرجع تقلید ’’ آیت اللہ العظمیٰ  ناصر مکارم شیرازی‘‘ نے مسجد اعظم میں دئے جانے والے فقہ کے درس خارج میں محرم الحرام کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  فرمایا کہ اس مہینے میں طلاب کو چاہیے کہ اہل بیتؑ کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کیلئے  کوشش کریں اور سعی کریں کہ لوگوں کو ان مسائل کی نسبت زیادہ سے زیادہ آشنا کروائیں۔

آپ نے فرمایا کہ عاشورا ایک اعلیٰ مقام پر فائز ہے اور اس میں مذہب کی شان و شوکت کا کھل کر اظہار ہوتا ہے اور عاشورا ہمیں فرصت دیتا ہے کہ معاشرے کے اندر دینی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں۔

آیت اللہ  العظمیٰ مکارم شیرازی نے مزید فرمایا  کہ مجالس امام حسین علیہ السلام وحدت و اتحاد کا سبب ہیں اور دشمن چاہتے ہیں کہ اس عامل کو ختم کر دیا جائے اس کے لیے وہ ہماری مجالس میں گھس گئے ہیں تا کہ ان مجالس کو خرافات کا گڑھ بنا دیا جائے لہٰذا اس مہینے میں ہمیں دشمن کی سازشوں سے آگاہ ہوکر  ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 246483

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/246483/پیغام-محرم-الحرام-ایثار-اور-سماجی-تربیت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com