QR codeQR code

فیصل رضا آبادی کو صرف شیعوں کا نمائندہ کہنا غلط ہے

6 Nov 2016 گھنٹہ 16:19

فیصل عابدی ٹی وی ٹاک شوز میں طالبان اور تکفیری دہشتگردوں کے لئے یکساں آواز اٹھاتا نظر آیا


فیصل رضا عابدی وہ پہلا آدمی تھا جس نے افتخار چوہدری کی چوہدری کورٹس کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ اس وقت بات کی جب ہر طرف اسکی نام نہاد آزاد عدلیہ کے حق میں نعرے لگ رہے تھے۔ یہ فیصل عابدی ہی تھا جو افتخار چوہدری کی کالعدم جماعتوں کی طرفداری کے خلاف بات کرتا تھا۔ وقت نے ثابت کیا کہ فیصل عابدی سچ کہتا تھا۔

یہ فیصل عابدی ہی ہے جس نے طالبان کی دہشتگردی اور تکفیری فکر کے خلاف سب سے توانا آواز اٹھائی۔ فیصل رضا عابدی کو صرف شیعہ نسل کشی کے خلاف بات کرنے والا یا شیعہ نمائندہ کہنا بالکل غلط ہے۔ فیصل عابدی ٹی وی ٹاک شوز میں طالبان اور تکفیری دہشتگردوں کی دہشتگردی کا شکار ہونے والے ہر طبقے کے لئے یکساں آواز اٹھاتا نظر آیا، اسی وجہ سے اسے وائس آف شہداء کہا گیا۔

کبھی میلاد کے جلوسوں پر حملوں کا ذکر کیا، کبھی شیعہ مساجد و امام بارگاہوں پر حملے کے خلاف بولا، کبھی چرچ پر حملوں کا تذکرہ، کبھی یا رسول اللہ و یا علی مدد کہنے والوں کی حمایت کی اور کبھی درود پڑھ کر بارود سے اظہار بیزاری کیا۔ فیصل رضا عابدی نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ متعدد مشترکہ بیان دیئے اور انکے ساتھ بیٹھا نظر آیا۔

فیصل رضا آبادی کو صرف شیعوں کا نمائندہ کہنا غلط ہے۔ اسکی چند باتوں سے اختلاف ممکن ہے لیکن بحیثیت مجموعی میں نے اسے ہمیشہ تکفیریت، طالبانی نظریات اور ان نظریات کے ہمخیالوں کے خلاف ایک بھرپور اور توانا آواز ہی پایا۔ عابدی نے نون لیگ اور بالخصوص چوہدری نثار کی کالعدم تنظیموں کی سرپرستی پر کھل کر بات کی۔

میں نے دہشتگردی سے متاثر ہر طبقے کو ہمیشہ فیصل عابدی کیلئے اچھی رائے کا اظہار کرتے دیکھا، سوائے اس طبقے کے جو کسی نہ کسی انداز میں دہشتگردوں کی حمایت کرتا نظر آتا ہے، کبھی توجیہات کے ذریعے اور کبھی Obfuscation کے ذریعے۔

تحریر: نور درویش


خبر کا کوڈ: 250118

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/250118/فیصل-رضا-آبادی-کو-صرف-شیعوں-کا-نمائندہ-کہنا-غلط-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com