QR codeQR code

پاکستان میں اسلامی وحدت عملی طور پر موجود ہے/ دو بڑے اسلامی مراکز میں شیعہ سنی بھائی چارے کی فضا قائم ہے

پاکستان میں عاشورا اور نو محرم کو ہونے والی مجالس میں شیعہ اور سنی ایک ساتھ ان مجالس کو برپا کرتے ہیں۔

18 Dec 2016 گھنٹہ 14:26

پاکستان کے شیعہ مذہبی مدارس کی یونین کے نائب صدر نے تاکید کی ہے کہ پاکستان میں بہت سے اختلافات کو ہوا دینے کیلئے منفی تبلیغ کے باوجود پاکستان میں اسلامی وحدت عملی طور پر ظاہر ہے۔


پاکستان کے شیعہ مذہبی مدارس کی یونین کے نائب صدر نے تاکید کی ہے کہ پاکستان میں بہت سے اختلافات کو ہوا دینے کیلئے منفی تبلیغ کے باوجود پاکستان میں اسلامی وحدت عملی طور پر ظاہر ہے۔

خبر رساں ایجنسی تقریب (تنا) کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی نے تیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی عملی وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمارے دشمن اس کوشش میں ہیں کہ پاکستان میں ہونے والی جھڑپوں کو مذہبی رنگ دیں،  لیکن ان جھڑپوں کا کسی طرح بھی مذہب سے تعلق نہیں  بلکہ سیاسی مسائل کی وجہ سے ہیں۔

انھوں نے یہ بیان دیتے ہوئے کہ پاکستان میں ۲ بڑے اسلامی مرکز موجود ہیں جن میں واضح طور پر شیعہ اور سنی موجود ہیں، کہا: یہ دو بڑے مرکز یعنی ملی یکجہتی کونسل اور دینی مدارس کی تنظیمات میں اتحاد، شیعہ اور سنی مسلمانوں میں اتحاد کیلئے بہت موثر ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: یکجہتی کونسل جس میں ۳۰ مذہبی گروہ شامل ہیں، وہ سال میں تقریباً ۴ وحدت کے اجلاس منعقد کرتی ہے اور تنظیمات اتحاد دینی مدارس میں ۱۵ ہزار دینی مدرسہ ہیں جس میں دو ملین سے زیادہ طلبہ موجود ہیں اور یہ دو بڑے اسلامی مرکز پاکستانی کے دینی فیصلوں میں بہت تاثیر گزار ہیں۔

نیاز نقوی نے وحدت اور قریب لانے کیلئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کی سرگرمیوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا: پاکستان کی سطح پر وحدت کیلئے ہونے مذہبی پروگرام اور کانفرنسوں میں آیت اللہ تسخیری اور آیت اللہ اراکی سرگرمی کے ساتھ شریک ہوتے ہیں لیکن پاکستان کی ۲۰۰ ملیون جمعیت پر توجہ دیتے ہوئے اور زیادہ حمایت کی ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا: پاکستان میں عاشورا اور نو محرم کو ہونے والی مجالس میں شیعہ اور سنی ایک ساتھ ان مجالس کو برپا کرتے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 254264

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/254264/پاکستان-میں-اسلامی-وحدت-عملی-طور-پر-موجود-ہے-دو-بڑے-مراکز-شیعہ-سنی-بھائی-چارے-کی-فضا-قائم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com