QR codeQR code

امریکہ کا چین سے آبی ڈرون کو واپس کرنے کا مطالبہ

امریکہ کی چین سے بحری ڈرون چھوڑنے کی درخواست

18 Dec 2016 گھنٹہ 16:53

پینٹاگان کے مطابق قبضے میں لیا جانے والا آبی ڈرون سائنٹیفک ریسرچ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔


امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسے باور کرایا گیا ہے کہ چین اس آبی ڈرون کو واپس کر دے گا جسے اس نے بحیرۂ جنوبی چین سے قبضے میں لیا تھا تاہم چینی حکام کے ساتھ اس بارے میں بات چیت جاری ہے۔

چین نے گزشتہ ہفتے امریکہ کا ایک آبی ڈرون بین الاقوامی پانیوں سے پکڑ لیا تھا، امریکہ نے آبی ڈرون کو واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چین کو خبردار بھی کیا تھا کہ ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔

چین کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں امریکہ پر تنقید کی اور کہا کہ وہ اس معاملے پر ضرورت سے زیادہ ردِ عمل دے رہا ہےجبکہ اب امریکہ کا کہنا ہے کہ چین قبضے میں لیا جانے والا آبی ڈرون واپس کر دے گا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسے باور کرایا گیا ہے کہ چین اس آبی ڈرون کو واپس کر دے گا جسے اس نے بحیرۂ جنوبی چین سے قبضے میں لیا تھا۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کے حکام کے ساتھ براہِ راست بات چیت کے بعد ہمیں یہ باور کرایا گیا ہے کہ چین امریکہ کے آبی ڈرون کو واپس کر دے گا۔ پینٹاگان کے مطابق قبضے میں لیا جانے والا آبی ڈرون سائنٹیفک ریسرچ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 254283

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/254283/امریکہ-کا-چین-سے-آبی-ڈرون-کو-واپس-کرنے-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com