QR codeQR code

اسرائیل کی شام کے فوجی ایئرپورٹ پر بمباری

فضائی بمباری کے نتیجے میں فوجی ایئر پورٹ پوری طرح تباہ ہو گیا

14 Jan 2017 گھنٹہ 14:47

جمعہ کے روز دمشق کے قریب مزیخ ایئر پورٹ پر اسرائیلی جہازوں نے متعدد راکٹ برسائے


شامی حکومت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کو دمشق کے قریب شامی فوجی اڈے پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں فوجی ایئر پورٹ پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔

ریاستی ٹی وی نے شامی فوجیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز دمشق کے قریب مزیخ ایئر پورٹ پر اسرائیلی جہازوں نے متعدد راکٹ برسائے جس کے بعد آرمی چیف نے اسرائیل کو سنگین نتائج کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دیدی ہے تاہم ابھی تک اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی مگر ان کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں جبکہ جہازوں کی گن گرج بھی سنی گئی ہے اور ان حملوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

ثناءنیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے متعدد بم بھی برسائے جس کے بعد ایمبولنسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی۔ 


خبر کا کوڈ: 256952

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/256952/اسرائیل-کی-شام-کے-فوجی-ایئرپورٹ-پر-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com