QR codeQR code

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

ایران امریکا کی وعدہ خلافیوں کا مقابلہ کرے گا

ایران کے قومی مفادات کے تحفظ سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

18 Jan 2017 گھنٹہ 7:44

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاہدے کے تعلق سے امریکا کی وعدہ خلافیوں کا مقابلہ کرے گا


صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاہدے کے تعلق سے امریکا کی وعدہ خلافیوں کا مقابلہ کرے گا

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی شام ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کو ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس میں امریکا کی وعدہ خلافیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام امریکی وعدہ خلافیوں کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایران کے قومی مفادات کے تحفظ سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے -  صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کی کامیابیوں اور ایٹمی معاہدے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدہ شہیدوں ایرانی عوام سے متعلق  اور ایک عظیم  قومی سرمایہ ہے - انہوں نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی ایٹمی اور عام تباہی پھیلانےوالے ہتھیار بنانے کی کوشش میں نہیں رہا ہے اورنہ رہے گا کہا کہ ایران کے ذریعے ایٹمی ہتھیار بنانے کے سلسلے میں  جو کچھ بھی کہا گیا ہے وہ سب جھوٹ  تھا اور ایٹمی معاہدے نے ایران کی حقانیت کو ثابت کردیا ہے - انہوں نے  اقوام متحدہ کے چھٹے منشور سے ایران کے باہر نکلنے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ایرانی عوام کا حق ہے اور اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیا ہے- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہاکہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد  ایٹمی معاملے سے متعلق  ایران مخالف سبھی  پابندیاں ختم اور منسوخ  ہوگئی ہیں- انہوں نے ایران کو علاقے اور دنیا کا ایک بااثر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف مسائل میں ایران تعمیری کردار ادا کرنےوالا ایک اہم ملک شمار ہوتا ہے اور علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے میدان میں ایران کی عدم موجودگی پوری دنیا کے لئے ایک بڑا نقصان ہے - انہوں نے ایرانوفوبیا کی پالیسوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے اور دنیا میں امن و سلامتی کا خواہاں  ہے -  صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کا ذکرکرتے ہوئے ان کے کارناموں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی نمازجنازہ اورآخری رسومات میں ایرانی عوام کی بھرپورشرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا -   


خبر کا کوڈ: 257336

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/257336/ایران-امریکا-کی-وعدہ-خلافیوں-کا-مقابلہ-کرے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com