QR codeQR code

حماس اور فتح کا اتحادی قومی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق

حماس اور فتح کا مشترکہ کونسل تشکیل دینے پر اتفاق

19 Jan 2017 گھنٹہ 14:52

متحدہ قومی حکومت میں جہاد اسلامی تنظیم کو بھی شامل کرنے کا اعلان


رپورٹ کے مطابق ماسکو میں مذاکرات کے بعد فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس نے متحدہ قومی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماس اور فتح نے ایک مشترکہ کونسل تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے جس میں مہاجر فلسطینی نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

متحدہ قومی حکومت میں جہاد اسلامی تنظیم کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا گيا ہے جہاد اسلامی تنظیم نے ماسکو مذاکرات میں شرکت نہیں کی تھی۔فتح تنظیم کے اعلی اہلکار عزام الاحمد نے دونوں تنظیموں کے درمیان اتفاق کی تائيد کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 257502

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/257502/حماس-اور-فتح-کا-اتحادی-قومی-حکومت-تشکیل-دینے-پر-اتفاق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com