QR codeQR code

تہران آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے شہریوں پر اظہار افسوس

سانحے ميں جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين كے لئے صبر كی دعا

20 Jan 2017 گھنٹہ 14:37

فائر فائٹر اہلكاروں نے دليری سے آگ كے ساتھ مقابلہ كرتے ہوئے شہريوں كو بچانے كے لئے اپنی جانيں قربان كرديں. ايرانی صدر


صدر مملكت حسن روحانی نے تہران كی پيلاسكو عمارت ميں آتشزدگی اور زمين بوس ہونے كے سانحے كے نتيجے ميں جاں بحق ہونے والوں كے لئے دعائے مغفرت اور زخميوں كی جلد صحت يابی كے لئے دعا كی. انہوں نے اپنے پغام ميں كہا كہ اپنی جانوں كا نذرانہ دينے والے جرات مند فائر فائٹر اہلكاروں كی اعلی كاركردگی پر قوم اور مادر وطن فخر كرتی ہيں مگر آج ہم ان دلير اہلكاروں كی شہادت پر شدد غم ميں مبتلا ہوگئے ہيں.

صدر روحانی نے مزيد كہا كہ فائر فائٹر اہلكاروں نے دليری سے آگ كے ساتھ مقابلہ كرتے ہوئے شہريوں كو بچانے كے لئے اپنی جانيں قربان كرديں. ايرانی صدر نے تہران آتشزدگی سانحے ميں جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين كے لئے صبر كی دعا كی ہے.

ايراني صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز بھی وزير داخلہ كو حكم ديا ہے كہ تہران ميں تجارتی عمارت كی آتشزدگی اور تباہ ہونے كی وجوہات اور تفصيلات كو جلد سامنے لايا جائے.

تازہ ترين اطلاعات كے مطابق، جائے حادثہ پر ملبہ اٹهائے جانے كا عمل جاری ہے اور تہران كے تمام ہسپتالوں ميں ايمرجنسی نافذ كر دی گئی ہے.

ايرانی حكام نے بتايا ہے كہ اس سانحے ميں ہلاكتوں كا خدشہ بهی ہے. عمارت ميں نامعلوم وجوہات كی بنا پر آگ لگی تھي جسے بھجانے كے لئے امدادی كارروائياں جاری تھی كی اسی دوران پوری عمارت زمين بوس ہوگیئ.

پيلاسكو عمارت كے زمين بوس ہونے سےمتعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تھے جہاں اب امدادی ٹيموں نے ان كے جاں بحق ہونے كا خدشہ اظہار كيا ہے جبكہ عمارت كے ملبے تلے ابھی بھی كئی لوگ دبے ہوئے ہيں جنہيں نكالنے كے لئے امدادی كارروائياں جاری ہيں.

تفصيلات كے مطابق، تہران كی گورنر جنرل سيد حسين ہاشمی نے كہا ہے كہ پيلاسكو عمارت آتشزدگی كے حوالے سے كرائسس مينيجمنٹ سيل تشكيل ديا گيا ہے اور اس حادثے كا سيكورٹی امور سے كوئی تعلق نہيں ہے.

پيلاسكو تجارتی مركز تہران ميں 1962 ميں تعمير كيا گيا تها. يہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل اور ايران ميں پہلی بار بننے والی جديد اور بلند عمارت تهی. اس عمارت ميں شاپنگ سيٹنرز، رہائشی فليٹس اور كپڑوں كی وركشاپس قائم تھيں.


خبر کا کوڈ: 257575

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/257575/تہران-ا-تشزدگی-میں-جاں-بحق-ہونے-والے-شہریوں-پر-اظہار-افسوس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com