QR codeQR code

وزیراعظم پاکستان کا تہران عمارت آتشزدگی پراظہار افسوس

وزيراعظم نواز شريف کا ايرانی حکومت اور عوام سے تعزيت کا اظہار

20 Jan 2017 گھنٹہ 15:26

پيلاسکو عمارت کے ملبے تلے ابھی بھی کئی لوگ دبے ہوئے ہيں جنہيں نکالنے کے لئے امدادی کارروائياں جاری ہيں


پاکستان: وزيراعظم ہاؤس کے ايک بيان کے مطابق، نواز شريف نے تہران ميں کثير المنزلہ عمارت ميں آتشزدگی کے واقعے کے نتيجے ميں قيمتی جانوں کے ضياع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ايرانی حکومت اور عوام سے تعزيت کا اظہار کيا ہے.

تفصيلات کے مطابق، تہران کے گورنر جنرل سيد حسين ہاشمی نے کہا ہے کہ پيلاسکو عمارت آتشزدگی کے حوالے سے کرائسس مينيجمنٹ سيل تشکيل ديا گيا ہے اور اس حادثے کا سيکورٹی امور سے کوئی تعلق نہيں ہے.

'پيلاسکو' تجارتی مرکز تہران ميں 1962 ميں تعمير کيا گيا تها. يہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل اور ايران ميں پہلی بار بننے والی جديد اور بلند عمارت تهی. اس عمارت ميں شاپنگ سيٹنرز، رہائشی فليٹس اور کپڑوں کی ورکشاپس قائم تھيں.

عمارت ميں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تھی جسے بھجانے کے لئے امدادی کارروائياں جاری تھیں کے اسی دوران پوری عمارت زمين بوس ہوگئی.

پيلاسکو عمارت کے زمين بوس ہونے سےمتعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تھے جہاں اب امدادی ٹيموں نے ان کے جاں بحق ہونے کا خدشہ اظہار کيا ہے جبکہ عمارت کے ملبے تلے ابھی بھی کئی لوگ دبے ہوئے ہيں جنہيں نکالنے کے لئے امدادی کارروائياں جاری ہيں.


 

 


خبر کا کوڈ: 257584

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/257584/وزیراعظم-پاکستان-کا-تہران-عمارت-ا-تشزدگی-پراظہار-افسوس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com