QR codeQR code

تکفیری تنظیم نے پاراچنار دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

پاراچنار:دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی

21 Jan 2017 گھنٹہ 14:52

یہ حملہ مختلف ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا ہے


ڈیلی پاکستان کے مطابق پاراچنار میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ یہ ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے مختلف خبر رساں اداروں کو بھیجی گئی ای میل میں قبول کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مختلف ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عید گاہ مارکیٹ کے قریب بم دھماکے سے 20 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ بم سیب کی پیٹی میں نصب کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 257715

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/257715/تکفیری-تنظیم-نے-پاراچنار-دھماکے-کی-ذمہ-داری-قبول-کر-لی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com