QR codeQR code

سعودی عرب کے شہرجدہ میں 2 خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

سعودی عرب میں شدت پسند تنظیم داعش کے بم دھماکوں اور حملوں کا سلسلہ جاری

22 Jan 2017 گھنٹہ 13:41

سیکیورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مارا تو خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا


سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 عسکریت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے سعودی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے جدہ میں ایک گھر کا محاصرہ کیا، جہاں موجود عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔

سعودی عرب کے وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ ’سبق‘ کے مطابق بعد ازاں عسکریت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

دوسری جانب اسکائی نیوز عریبیہ کی جانب سے بھی جدہ کے مشرقی حصے میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو نشر کی گئی، تاہم واقعے پر سعودی وزارت داخلہ کا مؤقف اب تک سامنے نہیں آسکا۔

واضح رہے کہ 2014 کے وسط سے سعودی عرب میں شدت پسند تنظیم داعش کے بم دھماکوں اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد مارے جاچکے ہیں۔

گذشتہ سال جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے نزدیک ہونے والے خودکش دھماکے میں بھی دو افراد زخمی ہوگئے تھے، واضح رہے کہ کئی سالوں بعد یہ پہلا موقع تھا جب عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب میں موجود غیر ملکی افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 257803

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/257803/سعودی-عرب-کے-شہرجدہ-میں-2-خود-کش-بمبار-نے-کو-دھماکے-سے-اڑالیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com