QR codeQR code

پیغمبر امن کانفرنس:

دشمن انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ذریعے اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں ہے

نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے پُرامن شہریوں اور دورد وسلام پڑھنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے

24 Jan 2017 گھنٹہ 9:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ دشمن انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ذریعے اسلام اور پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کی کوشش میں ہے.


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ دشمن انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ذریعے اسلام اور پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کی کوشش میں ہے.

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سنٹرل نے صوبہ پنجاب کے علاقے ملکوال میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام پیغمبر امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم شدت پسندی کو فروغ دینے والوں کو ملک میں کھلی چھٹی دے کر حکمرانوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملکی و عوامی مفاد سے زیادہ انکو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات مقدم ہے، پاراچنار میں مظلوم محب وطن شہریوں کو خاک و خون میں نہلایا گیا، افسوس سیاسی اشرافیہ ٹس سے مس نہیں ہوئے، دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کیخلاف حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، داعش کا وجود پاکستان میں ہے اور یہ دہشتگرد گروہ منظم ہو رہے ہیں، پاراچنار میں کارروائی داعشی دہشتگردوں کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے پُرامن شہریوں اور دورد وسلام پڑھنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بیلنس پالیسی کے یہ غیر منصفانہ عمل دہشتگردی کیخلاف جھنگ کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے بہت سے علماء اور پڑھے لکھے نوجواناں عرصہ دراز سے لاپتہ ہیں، ہمیں بتایا جائے ہمارا جرم کیا ہے؟ ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا یہ عمل قابل قبول نہیں، دراصل یہ عمل ایک سازش کا حصہ ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ کرپشن کی پیداوار چاہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ان کا بے رحمانہ احتساب کیے بغیر ملک میں ترقی امن کا قیام ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 257974

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/257974/دشمن-انتہا-پسندی-اور-دہشتگردی-کے-ذریعے-اسلام-پاکستان-کو-بدنام-کرنے-کی-کوشش-میں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com