QR codeQR code

نيو يارک: غیروابستہ تحریک کا ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

ايران ٔموقف كے حق ميں تعميری ردعمل ديكھائيں.

11 Feb 2017 گھنٹہ 18:05

غیروابستہ تحریک کی جانب سے ایرانی اداروں اور شہریوں کے خلاف امریکی اقدامات کی شدید مذمت


نيو يارک ميں واقع غيروابستہ تحريک كے كوآرڈينيشن دفتر كے ايک بيان ميں جوہری معاہدے كے حوالے سے امريكی خلاف ورزی پر اسلامی جمہوريہ ايران كے مؤقف كی حمايت كی گئی اور ديگر مغربی فريقين سے مطالبہ كيا گيا كہ ايران ٔموقف كے حق ميں تعميری ردعمل ديكھائيں.


اس بيان كے مطابق، غيروابستہ تحريک اپنی تنظيم كے كسی بھی ملک كے خلاف يكطرفہ اقدامات اور مسلط كردہ پابنديوں كو بين الاقوامی انسانی حقوق كے قوانين اور اقوام متحدہ كے منشور كی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور اس حوالے سے امريكہ كی طرف سے 15 فروری كو بعض ايرانی اداروں اور شہريوں كے خلاف لگائی جانے والی پابنديوں كو بے بنياد قرار ديتی ہے.


اس بيان ميں مزيد كہا گيا ہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران جوہری معاہدے اور سلامتی كونسل كی قرارداد 2231 پر مكمل طور پر عمل درآمد كر رہا ہے اور اس حوالے سے غيروابستہ تحريک اسلامی جمہوريہ ايران كی سالميت اور خودمختاری كی بھرپور حمايت كرتی ہے.


خبر کا کوڈ: 259809

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/259809/نيو-يارک-غیروابستہ-تحریک-کا-ایران-کے-ساتھ-یکجہتی-اظہار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com