QR codeQR code

سعودی عرب کیلئے امریکا کے اسلحہ پیکیج کی جلد منظوری دی جائیگی

11 Feb 2017 گھنٹہ 18:17

امریکہ کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق تنبیہہ محض ایک ڈھونگ ہے


سعودی عرب کیلئے امریکا کے اسلحہ پیکیج کی جلد منظوری دی جائیگی،30کروڑ ڈالرز مالیت کے گائیڈڈ میزائل فروخت کیے جائینگے۔، بحرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے سودے کی منظوری بھی دی جائیگی۔
 

اس بات کا انکشاف واشنگٹن ٹائمز نے اپنی اشاعت میں امریکی حکام اور کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی انتظامیہ سعودی عرب کیلئے 30کروڑ ڈالرز مالیت کی گائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی اور بحرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے سودے کی جلد منظوری دینے والی ہے ۔
 

ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ یہ خلیج میں ایرانی خطرے کا سامنا کرنیوالے اہم اتحادیوں کو اسلحے کی نمایاں فروخت ہے ۔ اس سے داعش کیخلاف جنگ میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔
 

اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے اسلحے کی فروخت کے ان سودوں کو روکے رکھا تھا۔ اب وہ فیصلے کیلئے نئی انتظامیہ کے کورٹ میں ہیں اور میں یہ پیش گوئی کرسکتا ہوں کہ فیصلہ اس سودے کو آگے بڑھانے کے حق میں ہوگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ انہی دو ممالک کو فوجی امداد دے رہا ہے جو بالترتیب یمن اور بحرین میں‌شیعہ اکثریت کی نسل کشی میں‌مصروف ہے۔
 

اگرچہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تمام تنظیموں نے یمن اور بحرین میں‌سعودیہ اور الخلیفہ حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے اور برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالک کی جانب سے ان ممالک کو اسلحے کی فروخت کی سخت مخالفت بھی کی ہے تاہم قطع نظر ان تمام خلاف ورزیوں‌کے امریکہ انہی دو ممالک کو دھڑا دھڑ اسلحے کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہے۔
 

امریکہ کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور دیگر ممالک کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق تنبیہہ محض ایک ڈھونگ ہے۔


خبر کا کوڈ: 259810

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/259810/سعودی-عرب-کیلئے-امریکا-کے-اسلحہ-پیکیج-کی-جلد-منظوری-دی-جائیگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com