QR codeQR code

پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں

18 Feb 2017 گھنٹہ 12:44

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

نیویارک میں پاکستان مشن میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور جارحیت کے ذریعے کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کشمیر کی آزادی تک اس جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے نصب العین کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی عوام میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 260501

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/260501/پاکستان-کشمیری-عوام-کی-جدوجہد-اخلاقی-سیاسی-اور-سفارتی-حمایت-جاری-رکھے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com