QR codeQR code

اقوام متحدہ کی عالمی ادارے کے معاملات میں امریکی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی امریکہ پر نکتہ چینی

19 Feb 2017 گھنٹہ 15:02

دنیا کے تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے فیصلوں اور معیاروں کا احترام کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ


میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینٹونیوں گوترش نے لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے کی حیثیت سے سابق فلسطینی وزیراعظم کی تقرری کی امریکہ کی جانب سے مخالفت کو غلط قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو  اقوام متحدہ کے فیصلوں اور معیاروں کا احترام کرنا چاہیے۔  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کو سنگیں عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے مقابلے کے لیے تمام ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ایک ہمہ گیر سیاسی راہ حل کے بغیر شام اور عراق میں داعش کو شکست دینا آسان نہیں ہے۔ ایٹونیوگوترش نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اقوام متحدہ کے تمام ارکان کو شام سمیت پورے خطے میں قیام امن کے لیے کوشش کرنا چاہیے۔  


خبر کا کوڈ: 260616

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/260616/اقوام-متحدہ-کی-عالمی-ادارے-کے-معاملات-میں-امریکی-مداخلت-پر-کڑی-نکتہ-چینی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com