QR codeQR code

مذہبی رہنما کا احترام اور تقدس ریڈ لائن ہے: بحرینی عوام

آل خلیفہ حکومت شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرے

2 Mar 2017 گھنٹہ 15:38

بحرین کے بزرگ مرجع تقلید کی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے.


العالم ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے مذہبی رہنما کا احترام اور تقدس ریڈ لائن ہے اور بحرین کے بزرگ مرجع تقلید کی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے-

الدراز میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے دفاع کے لئے اپنی جان اور مال کی قربانی دینے سے ذرہ برابر بھی دریغ نہیں کریں گے- بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ الدراز شہر اور خود شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرے-

اس درمیان بحرین میں انسانی حقوق اور امن و جمہوریت کی حامی تنظیموں نے بھی کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کو طرح طرح کی ایذائیں دے کر اور جیل میں بند کر کے ان کی تحریک کو کچل رہی ہے جس کی ایک مثال بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کیا جانا ہے-

یاد رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت گزشتہ پیر کو منی لانڈرنگ اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے بے بنیاد الزامات کے تحت آیت اللہ عیسی قاسم پر مقدمہ چلانا چاہتی تھی لیکن بحرینی عوام کے وسیع احتجاجی مظاہروں کے بعد مجبور ہو کر اس نے مقدمے کی سماعت آئندہ چودہ مارچ تک ملتوی کر دی-


خبر کا کوڈ: 261646

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/261646/مذہبی-رہنما-کا-احترام-اور-تقدس-ریڈ-لائن-ہے-بحرینی-عوام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com