QR codeQR code

باب الصغیر قبرستان کے نزدیک بم دھماکے / تیس سے زائد شہادتیں

یہ بم دھماکے دمشق کے علاقے باب الصلی کے محلے باب الصغیر کے قبرستان کے نزدیک ہوئے

11 Mar 2017 گھنٹہ 15:46

شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے باب الصغیر میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک تیش سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے باب الصغیر میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک تیش سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بم دھماکے دمشق کے علاقے باب الصلی کے محلے باب الصغیر کے قبرستان کے نزدیک ہوئے جن میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق ان دو بم دھماکوں میں تیس سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کا ہدف قبرستان میں آنے والے ذائرین تھے۔

شامی میڈیا النشرہ کے مطابق ایک بم دھماکہ زائرین کی بس میں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ باب الصغیر دمشق کا ایک انتہائی قدیمی قبرستان ہے جس کے اندر بعض جلیل القدر صحابیوں اور ائمہ علیہم السلام کے بعض فرزندوں کی قبریں موجود ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 262482

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/262482/باب-الصغیر-قبرستان-کے-نزدیک-بم-دھماکے-تیس-سے-زائد-شہادتیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com