QR codeQR code

امریکی صدر پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں

مریکا میں دونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد دنیا میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے

22 Mar 2017 گھنٹہ 17:33

فرانس کے صدارتی انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار نے امریکی صدر کو پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔


فرانس کے صدارتی انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار نے امریکی صدر کو پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

فرانس کے ہفت روزہ جریدے لوپوان نے اپنی سائٹ پر لکھا ہے کہ فرانس کے صدارتی انتخابات کے سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار بنو اموان نے دیگر امیدواروں کے ہمراہ ایک ٹیلی ویژن مناظرے میں کہا ہے کہ امریکا میں دونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد دنیا میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے- اس ٹی وی مناظرے میں فرانس کے صدارتی انتخابات کے ایک اور امیدوار دائیں بازو کی اعتدال پسند پارٹی کے رہنما فرانسوا فیون نے کہا کہ وہ انتہا پسند دائیں بازو کی امیدوار میرین لوپن کے اقتصادی پروگراموں اور یورپی یونین سے فرانس کی علیحدگی کے ان کے منصوبے کے حق میں نہیں ہیں- فرانس اور روس کے تعلقات بھی اس ٹی وی مناظرے کا ایک اہم موضوع تھا- فرانس کی انتہائی بائیں بازو کی جماعت کے امیدوار جان لوک ملینشون اور سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار بنو امون کے درمیان یہ موضوع، اختلاف کا باعث رہا- البتہ ملینشون نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کو کم سے کم اقتصادی میدان میں فروغ کے حق میں ہیں- فرانس کے صدارتی انتخابات کے ایک آزاد امیدوار امانوئل ماکرون نے کہا ہے کہ وہ اپنی کابینہ میں غیر جانبدار افراد کو جگہ دیں گے- فرانس کے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان آئندہ ٹی وی مناظرے، چار اور بیس اپریل کو ہوں گے- فرانس میں صدارتی انتخابات تئیس اپریل کو ہوں گے-  

 


خبر کا کوڈ: 263457

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/263457/امریکی-صدر-پوری-دنیا-میں-عدم-استحکام-پیدا-کرنے-کے-ذمہ-دار-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com