QR codeQR code

بحیرہ روم میں کشتی الٹ گئی متعدد پناہ گزین ڈوب گئے

ربڑ کی کشتی پر 22 سے زائد شامی پناہ گزین سوار تھے جو جزیرہ قبرص جانے کی کوشش کررہے تھے

25 Mar 2017 گھنٹہ 13:07

بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے میں 5 بچوں سمیت 12 شامی پناہ گزین جاں بحق ہوگئے ہیں۔


بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے میں 5 بچوں سمیت 12 شامی پناہ گزین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ ترکی کی ساحلی حدود میں بحیرہ روم میں پیش آیا، ربڑ کی کشتی پر 22 سے زائد شامی پناہ گزین سوار تھے جو جزیرہ قبرص جانے کی کوشش کررہے تھے، جن میں سے سات کو بچا لیا گیا جبکہ چار افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب تک پانچ بچوں سمیت 12 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترکی نے شامی عوام کو دربدر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترکی نے اپنی سرحدیں دہشت گردوں کے لئے کھول کر شامی عوام کو دربدر کردیا۔

 


خبر کا کوڈ: 263678

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/263678/بحیرہ-روم-میں-کشتی-الٹ-گئی-متعدد-پناہ-گزین-ڈوب-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com