QR codeQR code

عراقی فورسز نے سینکڑوں خاندانوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کروالیا

عام شہریوں کو بچانے کے لئے لیزر گائیڈڈ ہتھیار استعمال نہیں کر رہے

15 Apr 2017 گھنٹہ 15:12

عراق فوج نے ان پچاس خاندانوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے جنھیں داعش دہشت گرد گروہ نے یرغمال بنا لیا تھا۔


عراق فوج نے ان پچاس خاندانوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے جنھیں داعش دہشت گرد گروہ نے یرغمال بنا لیا تھا۔

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے مغربی موصل کے الابار علاقے اور اشویتہ ، تل العصفور اور الصابونیہ نامی قصبوں کو پوری طرح آزاد کرا لیا ہے۔دوسری طرف نینوا آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ابوالایوب العطار کے نام سے معروف عبداللہ البدرانی نامی دہشت گرد جو داعش کا نام نہاد مفتی بھی تھا موصل کے مغربی ساحلی علاقے پر عراقی جنگی طیاروں کے حملے میں ہلاک ہوگيا۔

درایں اثنا عراقی فضائیہ کے کمانڈر انور حمہ امین نے کہا ہے کہ مغربی موصل میں داعشی دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لئے لیزر ہتھیاروں کا استعمال شروع ہونے کے بعد سے اس شہر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

انور حمہ امین نے موصل کے قدیم علاقے کے مشکل جغرافیے ، گنجان آبادی اور دہشت گردوں کے عوام کے درمیان چھپ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لیزر ہتھیاروں کے استعمال نے یہ موقع فراہم کیا ہے کہ نشانہ خطا نہ ہو اور عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔

اسی دوران عراق کی رضاکار فورس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حشدالشعبی کی بٹالین نمبر ننانوے کے انجینیئروں نے مکحول کی پہاڑیوں میں نصب بہت سی بارودی سرنگوں اور بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

عراقی پولیس کے ایک ذریعے نے عراقی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بغداد کے حی الفرات علاقے کے بازار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 265416

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/265416/عراقی-فورسز-نے-سینکڑوں-خاندانوں-کو-داعش-کے-چنگل-سے-آزاد-کروالیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com