QR codeQR code

لاہور سے گرفتار دہشتگردوں کی ساتھی حیدرآباد کی لاپتہ نورین نکلی

دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارے اور چھ روز قبل ہی پاکستان واپس آئی تھی

16 Apr 2017 گھنٹہ 8:45

خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت نورین لغاری کے نام سے ہوئی ہے جو داعش میں شمولیت کیلئے گھر سے فرار ہوئی تھی۔

نورین نے دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارے اور چھ روز قبل ہی پاکستان واپس آئی تھی۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

جائے وقوعہ سے نورین کا کالج کارڈ، اس کے والد کا شناختی کارڈ اور والد کا خط بھی ملا ہے۔

حساس اداروں نے حیدرآباد پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے۔ نورین دس فروری کو حیدرآباد سے لاپتہ ہوئی تھی۔ وہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔

خبر کا کوڈ: 265446

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/265446/لاہور-سے-گرفتار-دہشتگردوں-کی-ساتھی-حیدرآباد-لاپتہ-نورین-نکلی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com