QR codeQR code

متحد، ہم دل اور بردارنہ ماحول کا حامل معاشرہ رسول اکرم ص کی پیروی کر سکتا ہے

سلمان شہادتین پڑھ کر خدا اور اسکے رسول سے عہد کرتا ہے اور یہ وحدت کی جانب پہلا قدم ہے

26 Apr 2017 گھنٹہ 17:55

عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ وہ معاشرہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کر سکتا ہے کہ جو متحد، ہم دل اور بردارنہ ماحول کا حامل ہو۔


عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ وہ معاشرہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کر سکتا ہے کہ جو متحد، ہم دل اور بردارنہ ماحول کا حامل ہو۔

دارالعلوم زاہدان کے طالب علموں کی پاس آئوٹ ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آیہ شریفہ إِنَّ الَّذِینَ فَرَّقُوا دِینَهُمْ وَ کانُوا شِیَعاً لَسْتَ مِنْهُمْ فِی شَیْ ءٍ إِنَّما أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّهِ ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِما کانُوا یَفْعَلُونَ میں خدا صراحت کے ساتھ فرما رہا ہے کہ اگر اسلامی معاشرہ نفاق، عدم بھائی چارے اور تفرقہ کا شکار ہوا تو اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا رسول اکرم ص کی پیروی اسی میں میں ہے معاشرہ متحد رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے کے وحدت کا سب سے پہلا مرحلہ میثاق اور عہد و پیمان ہے، مسلمان شہادتین پڑھ کر خدا اور اسکے رسول سے عہد کرتا ہے اور یہ وحدت کی جانب پہلا قدم ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ قرآن کریم میں دو طرح کے اسلام کا تذکرہ ہوا ہے ایک عربی اسلام اور دوسرا ابراہیمی اسلام، اعرابی اسلام فقط زبان سے اسلام کا اقرار کرنا ہے جبکہ ابراہیمی اسلام وہی اسلام ہے کہ جسکا تذکرہ خدا نے سورہ صافات میں کیا ہے۔ فَلَمَّا أَسْلَما وَ تَلَّهُ لِلْجَبِينِ وَ نادَيْناهُ أَنْ يا إِبْراهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيا إِنَّا كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں اسلامی معاشرہ ہمیشہ جنگ و جدل اور اخلتالافت کا شکار رہے وہ دراصل اسی اعرابی اسلام کے ماننے والے ہیں۔

آیت اللہ اراکی نے مزید کہا کہ جو لوگ مسلمانوں کو فرقہ واریت کی دعوت دیتے ہیں وہ رہبر انقلاب اسلامی کی اصطلاح میں امریکی اسلام اور برطانوی تشیع کے حامل لوگ ہیں اور عالمی استکبار اس بات کی کوشش میں ہے کہ شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلافات پیدا کرے اسی لئے اس نے امریکی اسلام اور برطانوی تشیع کو جنم دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 266471

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/266471/متحد-ہم-دل-اور-بردارنہ-ماحول-کا-حامل-معاشرہ-رسول-اکرم-ص-کی-پیروی-کر-سکتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com