QR codeQR code

کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ/ متعدد فوجیوں سمیت دو حملہ آور مارے گئے

فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب سرچ آپریشن جاری ہے

27 Apr 2017 گھنٹہ 15:16

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج صبح فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔


ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج صبح فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے پنجگام  علاقے میں فوج کے کیمپ پرآج صبح خود کار ہتھیاروں اور گرینیڈ سے ہونے والے حملے اور فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں فوج کے میجر سمیت 3 فوجی اہلکار اور دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہندوستان کے 5 فوجی ہلاک ہوئے جس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے کی تفصیلی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 266536

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/266536/کشمیر-میں-بھارتی-فوج-پر-حملہ-متعدد-فوجیوں-سمیت-دو-آور-مارے-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com