QR codeQR code

مسلح جرائم پیشہ دہشت گردوں کے حملہ/ سرحدی فورس کے 10 اہلکار شہید

جیش‌الظلم نامی دہشت گرد تکفیری گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

27 Apr 2017 گھنٹہ 15:39

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں مسلح جرائم پیشہ دہشت گردوں کے حملے میں ایران کی سرحدی فورس کے 10 اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں مسلح جرائم پیشہ دہشت گردوں کے حملے میں ایران کی سرحدی فورس کے 10 اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔

خبر رساں ایجنسی مہر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں سرحدی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران مسلح جرائم پیشہ دہشت گردوں  نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایران کی سرحدی فورس کے 10 اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو گيا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جیش‌الظلم نامی دہشت گرد تکفیری گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے ترجمان سعید منتظرالمہدی کا کہنا ہے کہ ایران کی سکیورٹی فورسز پر حملہ پاکستان سے کیا گیا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔

گزشتہ چند سال کے دوران دہشت گردوں، شرپسندعناصر اور اسمگلروں کی جانب سے پاکستان کی سر زمین سے ایران میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرحدی علاقے میں سکیورٹی  فورسز کے کئی اہلکار اور عام شہری شہید ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 266540

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/266540/مسلح-جرائم-پیشہ-دہشت-گردوں-کے-حملہ-سرحدی-فورس-10-اہلکار-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com