QR codeQR code

کینیڈاکے ساتھ بھی امریکا کے تعلقات میں کشیدگی

کینیڈا کے مفادات کا دفاع کرنے میں کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دیں گے

27 Apr 2017 گھنٹہ 17:09

کینیڈاکے ساتھ بھی امریکا کے تعلقات میں کشیدگی کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں


کینیڈاکے ساتھ بھی امریکا کے تعلقات میں کشیدگی کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹین ٹروڈو نے امریکا کے لئے کینیڈا کی سافٹ ووڈ کی برآمدات پر واشنگٹن کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی عائد کئے جانے کے بعد کہا ہے کہ کینیڈا اس بارے میں سخت ردعمل ظاہر کرے گا - کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ میں احترام کا قائل ہوں لیکن ہم کینیڈا کے مفادات کا دفاع کرنے میں کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دیں گے- واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف سخت پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن ممکن ہے کہ اپنے شمالی ہمسایہ ملکوں سے دودھ کی درآمدات پر بھی کسٹم ڈیوٹی عائد کردے - کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کہا کہ ہم اپنے تعلقات میں ادب و احترام کا خیال رکھتے ہیں لیکن قومی مفادات کے دفاع کے اصول پر سختی سے کاربند ہیں - انہوں نے ٹرمپ کی لفاظیوں کو اہمیت دئے بغیر کہاکہ ہم اس تجارتی مسئلے کے حل کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے-


خبر کا کوڈ: 266549

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/266549/کینیڈاکے-ساتھ-بھی-امریکا-کے-تعلقات-میں-کشیدگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com