QR codeQR code

حلب کے شہداء کو سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضے میں دفن کردیا گیا

فوعہ اور کفریا سے عام شہریوں کے لے کر جانے والی بسوں کو دہشت گروں نے حلب کے راشدین نامی علاقے میں دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا

27 Apr 2017 گھنٹہ 17:21

شام کے شہر حلب کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے باون عام شہریوں کو دمشق میں سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضے میں دفن کردیا گیا۔


شام کے شہر حلب کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے باون عام شہریوں کو دمشق میں سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضے میں دفن کردیا گیا۔

پندرہ اپریل کو صوبہ ادلب کے محصور شہروں فوعہ اور کفریا سے عام شہریوں کے لے کر جانے والی بسوں کو دہشت گروں نے حلب کے راشدین نامی علاقے میں دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

بدھ کے روز باون شہیدوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں اور شام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ سید ابوالفضل طباطبائی نے نماز جنازہ پڑھائی۔

بعد ازاں شہیدوں کے جسد خاکی کو سیدہ زنیب سلام اللہ علیہا کے روضے کے احاطے میں دفن کردیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ راشدین کے قتل میں ایک سو ساٹھ شامی شہری شہید ہوئے تھے میں جن زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئےتھے۔


خبر کا کوڈ: 266555

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/266555/حلب-کے-شہداء-کو-سیدہ-زینب-سلام-اللہ-علیھا-روضے-میں-دفن-کردیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com