QR codeQR code

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما کی شام میں حالیہ امریکی حملے پر کڑی نکتہ چینی

امریکہ نے شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر کیا

28 Apr 2017 گھنٹہ 19:01

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے شام کے خلاف حالیہ امریکی حملے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔


برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے شام کے خلاف حالیہ امریکی حملے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ امریکہ نے شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برطانیہ کو شام کے خلاف یکطرفہ کارروائی کے بجائے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ لیبر پارٹی کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ بحران شام کے سیاسی حل کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔جیرمی کوربن نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو بحران شام کے سیاسی حل پرتوجہ مرکوز کرنا چاہیے تاکہ لاکھوں شامی پناہ گزیں اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔جیرمی کوربن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس سمیت اکثر برطانوی عہدیداروں کا خیال ہے کہ شام پر حملے کی امریکی درخواست کو مسترد کرنا برطانیہ کے لیے کافی دشوار ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 266659

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/266659/برطانیہ-کی-لیبر-پارٹی-کے-رہنما-شام-میں-حالیہ-امریکی-حملے-پر-کڑی-نکتہ-چینی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com