QR codeQR code

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی انقلاب، اسلام اور ولایت کی امانتدار

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی پیروی میں انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت رواں دواں ہیں

29 Apr 2017 گھنٹہ 14:55

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجرجنرل محمد باقری نے تین شعبان المعظم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت اوریوم پاسدار کی مناسبت سےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اپنے اعلی اہداف کی سمت رواں دواں ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجرجنرل محمد باقری نے تین شعبان المعظم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت اوریوم پاسدار کی مناسبت سےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اپنے اعلی اہداف کی سمت رواں دواں ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی بے مثال خلاقیت اورابتکارکا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو انقلاب، اسلام اور ولایت کا امانتدار قراردیا اوربلا شبہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بھی اس امانتداری کی حفاظت میں اب تک شاندار اور درخشاں کردار ادا کیا ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ پاسداران انقلاب اسلامی اخلاص، ایمان اور مجاہدت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کررہے ہیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی پیروی میں انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت رواں دواں ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تین شعبان المعظم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کویوم پاسدار کا نام دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 266764

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/266764/سپاہ-پاسداران-انقلاب-اسلامی-اسلام-اور-ولایت-کی-امانتدار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com