QR codeQR code

یورپی کونسل کے پارلیمانی صدر، بشار اسد سے ملاقات کے بعد برطرف

یورپی کونسل کے پارلیمانی صدر نے مبینہ کیمیائی حملے سے چند روز قبل شام کا دورہ کیا تھا

30 Apr 2017 گھنٹہ 8:43

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے لکھا ہے کہ یورپی کونسل کے سینیئر عہدیدار شام کے صدر سے ملاقات کی وجہ سے اپنے عہدے سے برطرف کردئے گئے ہیں۔


برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے لکھا ہے کہ یورپی کونسل کے سینیئر عہدیدار شام کے صدر سے ملاقات کی وجہ سے اپنے عہدے سے برطرف کردئے گئے ہیں۔

یورپی کونسل کے پارلیمانی صدر پیڈرو اگرامنٹ کو شامی صدر بشار اسد کیساتھ ملاقات کی وجہ سے برطرف کردیا گیا ہے۔

یہ اسپینش سینیٹر جنوری میں یورپی کونسل کے پارلیمانی صدر کے طور پر منتخب ہوئے تھے جنہوں نے ایک روسی وفد کے ہمراہ شام دورے کے دوران اس ملک کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ یورپی کونسل کے پارلیمانی صدر نے مبینہ کیمیائی حملے سے چند روز قبل شام کا دورہ کیا تھا۔

پیڈرو نے اس دورے کے بارے میں کہا تھا کہ "میں یورپی کونسل کے پارلیمانی صدر کی حیثیت سے شام نہیں گیا تھا بلکہ ایک اسپینش سینیٹر کی حیثیت سے شام گیا تھا اور میرا مقصد صرف اور صرف صلح تھا۔"


خبر کا کوڈ: 266794

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/266794/یورپی-کونسل-کے-پارلیمانی-صدر-بشار-اسد-سے-ملاقات-بعد-برطرف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com