QR codeQR code

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کی مذمت

الدراز میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے کی ایران کی جانب سے مذمت

24 May 2017 گھنٹہ 7:04

بحرینی حکومت نے بحرین کی صورتحال کو پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے - وزارت خارجہ ایران


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرین کے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس کے حملے کی مذمت کی ہے -

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ اور دسیوں بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرکے بحرین کی صورتحال کو پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے -

انہوں نے بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے منگل کے حملے کو شاہی حکومت کے اندازوں کی غلطی قراردیا اور کہا کہ بحرینی عوام کی سرکوبی اور مسلکی تعصبات اور فرقہ واریت کو ہوا دینے سے اس ملک کے بحران کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی - 

منگل کو آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر حملہ کرکے دسیوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا- سیکورٹی اہلکاروں نے ایک سو پچاس سے زائد عام  شہریوں کو گرفتار بھی کرلیا -


خبر کا کوڈ: 269012

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/269012/آیت-اللہ-شیخ-عیسی-قاسم-کے-گھر-پر-حملے-کی-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com