QR codeQR code

بعض ممالک مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں کے انبار میں ربدیل کر رہے ہیں

ایران سمجھتا ہے کہ ہتھیاروں کا انبار لگانے سے سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا

25 May 2017 گھنٹہ 7:36

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ علاقے میں بعض ممالک اپنے پٹیرو ڈالر سے مشرق وسطی کو مغربی ہتھیاروں کے انبار میں تبدیل اور بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔


 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ علاقے میں بعض ممالک اپنے پٹیرو ڈالر سے مشرق وسطی کو مغربی ہتھیاروں کے انبار میں تبدیل اور بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی شمخانی نے ماسکو پہنچنے پر اپنے بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قوموں اور ملکوں کی سیکیورٹی عوام کی اپنے نظام میں زیادہ سے زیادہ شرکت اور سیاسی اداروں کی تقویت کے ذریعے ہی یقینی بنائی جا سکتی ہے، ایران سمجھتا ہے کہ ہتھیاروں کا انبار لگانے سے سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل ماسکو میں سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے دورے پر ہیں، اس اجلاس میں دنیا کے ایک سو سے زائد ملکوں کے اعلی حکام اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں، سیکیورٹی سے متعلق یہ عالمی اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 269142

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/269142/بعض-ممالک-مشرق-وسطی-کو-ہتھیاروں-کے-انبار-میں-ربدیل-کر-رہے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com