QR codeQR code

مصر میں قبطی عیسائیوں کے کاروان پر حملہ / متعدد ہلاک

جمعے کو مصر کے صوبہ مینیا میں قبطی عیسائیوں کا ایک کارواں دو بسوں اور ایک ٹرک میں سینٹ ساموئل جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان

27 May 2017 گھنٹہ 9:24

مصر میں قبطی عیسائیوں کے کارواں پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں درجنوں افراد کے مارے جانے کی خبر ہے


مصر میں قبطی عیسائیوں کے کارواں پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں درجنوں افراد کے مارے جانے کی خبر ہے

پریس ٹی وی نے مصر کے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جمعے کو مصر کے صوبہ مینیا میں قبطی عیسائیوں کا ایک کارواں دو بسوں اور ایک ٹرک میں سینٹ ساموئل جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم سے کم چھبیس افراد مارے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے ۔

مصر کے قبطی عیسائیوں پر اس سے پہلے بھی متعدد بار حملے ہوچکے ہیں۔ اپریل میں اسکندریہ اور طنطا کے دو چرچوں میں بموں کے دھماکوں میں کم سے کم پینتالیس افراد مارے گئے تھے ۔

اس سے پہلے گزشتہ دسمبر میں قاہرہ کے ایک چرچ پر بھی حملہ ہوا تھا جس میں تیس افراد مارے گئے تھے ۔ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔


خبر کا کوڈ: 269310

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/269310/مصر-میں-قبطی-عیسائیوں-کے-کاروان-پر-حملہ-متعدد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com