QR codeQR code

اسرائیل کے بیت المقدس پر قبضے کے پچاس سال مکمل

اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غاصبانہ ہے

28 May 2017 گھنٹہ 17:43

پچاس سال قبل 1967 میں اسرائیلی افواج نے یروشلم پر قبضہ کر کے اسے اسرائیل کا دارالحکومت بنا دیا تھا۔


اسرائیل کے بیت المقدس پر قبضے کے پچاس سال مکمل ہونے پر مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی اور اسرائیلی شہری شریک ہوئے۔

مقبوضہ بیت المقدس پر اسرئیلی قبضے کے پچاس سال مکمل ہونے پر اسرائیلی شہر تل ابیب میں ہزاروں لوگ فلسطین کے حق آزادی کے لئے سڑکوں پر آگئے۔ امن ریلی میں شریک لوگوں نے امن کی علامت کے طور پر فلسطینی اور اسرائیلی جھنڈے ایک ساتھ اٹھا رکھے تھے۔

ریلی میں اسرایئل کے اپوزیشن لیڈر اور ارکان بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غاصبانہ ہے۔ پچاس سال قبل 1967 میں اسرائیلی افواج نے یروشلم پر قبضہ کر کے اسے اسرائیل کا دارالحکومت بنا دیا تھا۔

اس اقدام کو دنیا کی جانب سے ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا، آج بھی فلسطنی اپنے بنیادی پیدائشی حق کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں اور دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں تاکہ ہزاروں شہدا کے خون کا محاصل ملے اور اسرائیل سے آزادی نصیب ہو۔


خبر کا کوڈ: 269536

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/269536/اسرائیل-کے-بیت-المقدس-پر-قبضے-پچاس-سال-مکمل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com