QR codeQR code

فرانس میں تیراکی کے لئے اسلامی لباس پہننے پر دس خواتین گرفتار

فرانس کے تیس ساحلی شہروں میں بورکینی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اسے سیاسی اسلام کی علامت قرار دیا گیا ہے

28 May 2017 گھنٹہ 17:46

گذشتہ ایک سال کے دوران فرانس کے تیس شہروں کے ساحلوں میں اسلامی سوئمنگ کا لباس پہننے پر پابندی کے بعد فرانس کی پولیس نے گذشتہ روز ۱۰ خواتین کو گرفتار کر لیا۔


گذشتہ ایک سال کے دوران فرانس کے تیس شہروں کے ساحلوں میں اسلامی سوئمنگ کا لباس پہننے پر پابندی کے بعد فرانس کی پولیس نے گذشتہ روز ۱۰ خواتین کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی پولیس نے گذشتہ روز فرانس کے شہر کینز کے لگژری ہوٹل مارٹینز کے ساحل میں سوئمنگ کے اسلامی لباس میں تیراکی کرنے کے لئے آئی ہوئی دس خواتین کو گرفتار کر لیا۔

فرانس کے خبری زرائع کے مطابق فرانس کے تیس ساحلی شہروں میں گذشتہ موسم گرما سے سوئمنگ کا اسلامی لباس جسے بورکینی کا نام دیا جاتا ہے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اسے سیاسی اسلام کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

کینز کے مئیر نے گذشتہ سال جون میں خواتین کی جانب سے بورکینی استعمال کرنے کی شدید مخالفت کی تھی۔

واضح رہے کہ بورکینی جسے اسلامی سوئمنگ لباس کہا جاتا ہے ایسا لباس ہے جس میں خواتین کی کلائیوں اور پیروں اور چہرے کے علاوہ باقی تمام اعضا ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں۔
 
 


خبر کا کوڈ: 269537

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/269537/فرانس-میں-تیراکی-کے-لئے-اسلامی-لباس-پہننے-پر-دس-خواتین-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com