QR codeQR code

برٹش ایئر ویز کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی

برٹش ائیر ویز کی تمام پروازیں منسوخ

28 May 2017 گھنٹہ 17:49

مسافروں نے برٹش ایئرویز کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر اٹیک کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


برٹش ایئر ویز کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے ہزاروں مسافر اپنی منزل پر روانہ نہ ہو سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برٹش ایئرویز کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث لندن کے ہیتھرو اور گیٹ وک ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا جس سے ہزاروں مسافر ائیر پورٹ پر پھنس کر رہ گئے اور آپریشن بحال ہونے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

ایئرویز انتظامیہ نے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کیلئے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سسٹم کو بحال کر کے تمام مسافروں کو ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا اور مسافروں کے نقصان کی تلافی بھی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے کام جاری ہے تاہم سسٹم بحال ہونے کے بعد بھی فلائٹ شیڈول نارمل ہونے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب مسافروں نے برٹش ایئرویز کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر اٹیک کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 269538

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/269538/برٹش-ایئر-ویز-کے-آئی-ٹی-سسٹم-میں-خرابی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com