QR codeQR code

مسلم حکمران ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں کریں

انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے ناظم محمد ارشد قادری کا تمام مسلم حکمرانوں کے نام خصوصی خط

29 May 2017 گھنٹہ 12:20

انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے ناظم محمد ارشد قادری نے تمام مسلم حکمرانوں کو خصوصی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم حکمران ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں کریں،


انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے ناظم محمد ارشد قادری نے تمام مسلم حکمرانوں کو خصوصی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم حکمران ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں کریں، مسلم ممالک کے تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کی جائے اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر ایران سعودی تنازعہ کا حل نکالا جائے، مسلم ممالک کو آپس میں لڑانا امریکی ایجنڈا ہے، سعودی عرب اور ایران بات چیت سے تنازعات کو حل کریں، امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ارشد قادری کا کہنا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں فرقہ واریت کو مسلمانوں کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں، امریکہ میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر قدغن لگائی جا رہی ہے، ایران سعودی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں سرگرم ہو چکی ہیں، ایران سعودی تنازعہ سے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مسلم حکمران ایران سعودی کشیدگی پر خاموش تماشائی نہ بنیں، تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری عالم اسلام کی ضرورت ہے۔ ارشد قادری نے خط میں مزید لکھا ہے کہ عالمی سطح پر متحدہ مسلم بلاک تشکیل دیا جائے، یران اور سعودی کشیدگی کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں اضطراب ہے اس لئے ایران سعودی کشیدگی سے اسلام دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان ایران اور سعودی عرب کے ہنگامی دورے کریں، مسلم امہ کو تقسیم ہونے سے بچانا ہو گا، عالم اسلام کا سعودی اور ایرانی بلاک میں تقسیم ہونا افسوسناک ہے، امت مسلمہ کی ضرورت متحدہ مسلم بلاک ہے، سعودی عرب اور ایران افہام تفہیم سے تنازعات حل کریں۔


خبر کا کوڈ: 269601

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/269601/مسلم-حکمران-ایران-سعودی-کشیدگی-کے-خاتمے-کیلئے-سفارتی-کوششیں-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com