QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے قیدیوں کی دیت کے لئے امدادی رقم

ایرانی جیلوں میں موجود غیر ارادی جرائم کے ساڑھے 7 ہزار قیدیوں کی رہائی کے لئے 85 ہزار ڈالر کی مالی امداد

29 May 2017 گھنٹہ 15:53

قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ الظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی جیلوں میں موجود غیر ارادی جرائم کے ساڑھے 7 ہزار قیدیوں کی رہائی کے لئے 85 ہزار ڈالر کی مالی امداد دی ہے.


قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ الظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی جیلوں میں موجود غیر ارادی جرائم کے ساڑھے 7 ہزار قیدیوں کی رہائی کے لئے 85 ہزار ڈالر کی مالی امداد دی ہے.

تفصیلات کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے ہر سال کی طرح اس سال بھی غیرارادی جرائم کی وجہ سے جیلوں میں موجود بعض ایرانی قیدیوں کے لئے خصوصی مالی امداد کا اعلان کیا ہے.

دریں اثناء صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے غیرارادی جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کے لئے 73 ہزار ڈالر کی مالی امداد دی ہے.

ایرانی حکومت اور عدلیہ کی جانب سے بھی قیدیوں کی رہائی کے لئے 13 ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے.

ایرانی عوام بھی جیلوں میں ان قیدیوں رہائی کے لئے مالی امداد کا انتظام کرتے ہیں جو دیت کی رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں.


خبر کا کوڈ: 269636

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/269636/رہبر-انقلاب-اسلامی-کی-جانب-سے-قیدیوں-دیت-کے-لئے-امدادی-رقم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com