QR codeQR code

خلیجی ممالک سمیت بعض ممالک میں آج عید الفطر ہے

انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور،برونائی، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھی عید الفطر آج منائی جارہی ہے

25 Jun 2017 گھنٹہ 11:12

بعض خلیجی ممالک میں عید فطر کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے۔


بعض خلیجی ممالک میں عید فطر کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سمیت بحرین، قطر، کویت،اردن، فلسطین اورمصر میں بھی آج عید عید کا چاند نطر آگیا ہے جس کے بعد ان ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزشوال کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو مختلف ذرائع سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

دوسری جانب انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور،برونائی، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھی عید الفطرآج  منائی جارہی ہے۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ  آج پاکستان میں بھی شوال کا چاند نظر آجائے گا اور عید الفطر 26 جون بروز پیر کو منائی جائے گی تاہم پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 272891

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/272891/خلیجی-ممالک-سمیت-بعض-میں-آج-عید-الفطر-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com